نئی دہلی : پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے اب مقامی سطح پر جدید ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانس میڈیم کامبیٹ ائیرکرافٹ (اے ایم سی اے) کا پروٹوٹائمپ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے ڈیزائن کرنے والی بھارت کی سرکاری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس منصوبے پر کام کرے گی۔
یاد رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت دنیا میں ہتھاروں کا ایک بڑا خریدار ہے۔ اسٹاک ہوم انٹریشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطاق سال 2019 سے 2023 تک دنیا بھر میں خریدے جانے والے اسلحے کا 10 فیصد بھارت نے خریدا۔
گزشتہ ماہ بھارت نے فرانسیسی کمپنی داسو ایوی ایشن سے 26 رافیل ایم طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جبکہ بھارت اس سے قبل 36 رافیل طیارے خرید چکا تھا جن میں سے 3 رافیل طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos