لاہور: پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 37 رنز سے شکست دے دی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی باری کھیلی اور 3 چھکے بھی لگائے جبکہ دیگر کھلاڑی ذاکر علی 36، تنزید حسن 31 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔
بنگلادیش کے توحید ہردوئی17، شریف الاسلام 5، پرویز حسین ، شمیم حسین، رشاد حسین 4،4 ، مہد حسن 2 اور تنظیم حسن 1 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ حسن محمود نے 9 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
پاکستان کے حسن نے 5 وکٹ حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے 2 ، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ۔شاداب خان کو 48 رنز ، 2 وکٹ اور 2 کیچز پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 201 کا مجموعی اسکور بورڈ پر سجا دیا۔گرین شرٹس کی ابتدائی 2 وکٹ 5 کے اسکور پر گر گئیں، جس کے بعد سلمان علی آغا اور محمد حارث نے 48 رنز کی شراکت قائم کی۔
محمد حارث 53 کے اسکور پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد کپتان نے حسن نواز کے ساتھ مل کر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور 118 رنز تک پہنچا دیا۔
اس موقع پر سلمان علی آغا 56 رنز کی باری کھیل کر میدان چھوڑ گئے، انہوں نے 34 گیندوں پر 8 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔اس کے بعد حسن نواز 44، شاداب خان 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 کے رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔
بنگلادیش کے شریف الاسلام نے 2، رشاد حسین، شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos