احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،طیارے پر 242 افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹ اور 10 کیبن کریو شامل تھے۔ایک مسافر معجزانہ طور پربچ گیا جس کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں ہاسٹل کے طلبا بھی شامل ہیں جب کہ طیارے کے تمام مسافر جس میں سابق وزیراعلیٰ، 61 غیر ملکی باشندے اور 169 بھارتی ہیں جن میں 2 شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو آپریشن کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 294 ہوگئی جن میں طیارے میں موجود 241 افراد اور ہاسٹل کے 53 طلبا بھی شامل ہیں۔
تاہم اب یہ اطلاع آ رہی ہے 242 مسافروں میں سے ایک 40 سالہ مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا جس کی شناخت وشواش کمار رمیش کے نام سے ہوئی۔
200 سے زائد لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں،باقی کی تلاش جاری ہے ، سٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن (برطانیہ) کیلئے روانہ ہوئی تھی، حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا۔

’طیارے پر 169 انڈین اور 53 برطانوی شہری سوار تھے‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی، 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا اور حادثے کے بعد احمد آباد ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر 39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی، حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔
BREAKING: Passenger plane carrying more than 100 people crashes near Ahmedabad, India – local TV pic.twitter.com/xFFEgPtTOc
— BNO News (@BNONews) June 12, 2025
طیارے پر 232 مسافر اور عملے کا 12 ارکان سوار تھے: حکام
انڈیا کے ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن کے چیف فیض احمد کدوائی نے خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد احمد آباد شہر کے ’میگھانی نگر‘ نامی رہائشی علاقے میں کریش ہوا۔انھوں نے بتایا ہے کہ طیارے پر 232 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
احمد آباد میں ایک سینیئر پولیس افسر نے خبررساں ادارے ’اے این آئی‘ کو بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی پرواز ایئرپورٹ کے حدود کے باہر نزدیک واقع ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس، فائر فائٹرز اور دیگر امدادی اہلکار موقع پر چند ہی منٹ میں پہنچ گئے اور تاحال ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔
طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ بھی سوار تھے، بھارتی میڈیا
بھارت کے شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
طیارے میں 250کے قریب مسافر سوار تھے، خیال کیا جارہا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پرواز لندن کیلئے ٹیک آف کررہی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے،فائر بریگیڈکی گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں،ابتدائی طورپر جانی نقصان یا زخمیوں کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
احمد آباد ایئرپورٹ پروازوں کیلئے بند
احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد ایئرپورٹ پر آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔
ہوائی اڈے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایئرانڈیا کے طیارے کے حادثے کے نتیجے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ اس وقت فعال نہیں ہے، تمام پروازوں کی آمد و رفت تا حکم ثانی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos