فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

طیارہ حادثہ: میرے بیٹے نے ہاسٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی ، والدہ

احمد آباد میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد بہت سے متاثرین کے لواحقین ہسپتالوں کے باہر جمع ہیں۔

احمد آباد کے سول ہسپتال کے باہر ایسی ہی ایک خاتون پونم پٹیل نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں اُن کی نند بھی سوار تھیں جو لندن جا رہی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد جب اطلاع ملی تو میں ہسپتال پہنچ گئی۔

سول ہسپتال کے باہر موجود ایک خاتون رمیلا نے بتایا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت ان کا بیٹا ہاسٹل میں موجود تھا۔

خاتون کے مطابق ان کے بیٹے نے طیارے کے گرنے کے بعد ہاسٹل کی دوسری منزل سے باہر چھلانگ لگا دی کیونکہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس کو چوٹیں آئیں ہیں مگر وہ زندہ بچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ طیارہ ایئرپورٹ کے حدود کے باہر ڈاکٹروں کے ایک ہسپتال پر گرا ہے۔