ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں، تنازع ختم کرا سکتے ہیں۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ رات ایران پر حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پر ایران کی طرف سے کوئی بھی حملہ ہوا تو امریکی فوج پوری طاقت سے جواب دے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج ایسا جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔