تہران: اسرائیل پر تازہ حملوں سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حملے جاری رہے تو پھر اسرائیل بہت سخت اور مزید شدید جواب کی امید رکھے۔
عراقی وزیراعظم سے فون کال پر انھوں نے کہا کہ اگر یہ حملے جاری رہے تو پھر خطے میں دیگر ممالک بھی خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے انھوں نے اسلامی ممالک سے سخت مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یہ تنازع شروع نہیں کیا ہے مگر اس نے مضبوطی سے اس کا جواب دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos