فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

میزائل حملے میں موساد کے ہیڈ کواٹر کو نقصان پہنچا،ایرانی میڈیا

تہران:ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ آج ہونے والے میزائل حملے میں موساد کے ہیڈ کواٹرکو نقصان پہنچا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ہونے والے ایرانی حملے کے بعد اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹرکوآگ لگ گئی تھی۔

ادارے نے اپنی رپورٹ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے موساد کے ہیڈ کواٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس انتہائی جدید دفاعی نظام کی موجودگی کے باوجود اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے مرکز کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

اسرائیل نے موساد کے ہیڈکواٹر پر ہونے والے مبینہ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے اسرائیل میں کام کرنے والے میڈیا کچھ ٹارگٹ سائٹس کے بارے میں اطلاع نہیں دی سکتے ہیں۔