فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈہا
فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈہا

ایران نے اسرائیل پر100 سے زائد میزائل اور ڈرون داغ دیے

تہران: ایران نےاسرائیل پر حملوں کی لہر 15 کا اعلان کردیا, "حیفا اور تل ابیب پر100 سے زائد میزائل اور ڈرون داغ دیے۔

ایرانی انقلابی گارڈ کور(IRGC) نے  سرکاری میڈیا کے ذریعے بیان میں کہا ہے کہ "حیفا اور تل ابیب کے شہروں میں فوجی اہداف اور فوجی صنعت سے متعلق صنعتی مراکز کے خلاف مشترکہ میزائل ڈرون حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون آپریشن 100 سے زیادہ قسم کے جنگی اور خودکش ڈرونز کے ساتھ جاری ہے جو فوجی اہداف، خاص طور پر حیفہ اور تل ابیب میں فضائی دفاعی نظام کے خلاف شروع کیے گئے ہیں۔

بیان کے آخر میں گہا گیا ہے کہ اسرائیل میں فوجی اور فوجی صنعتی اہداف کے خلاف میزائل حملوں  میں مزید تیزی اآئے گی۔