فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہبر اعلیٰ کو نشانہ بنایا تو طوفان برپا ہوگا، ایران کی سخت وارننگ

تہران: ایران کی گارڈین کونسل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے اشاروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ایسا طوفان اٹھے گا جو اس جرم کے مرتکب اور اس کے حامیوں کو تباہ کر دے گا۔

عرب میڈ یا چینل  المیا دین کے مطابق   ایران نے واضح کیا ہے کہ  سپریم لیڈر کو نشانہ بنانا ایک "سرخ لکیر” ہے، جس کے نتائج قیامت خیز ہوں گے۔