لندن: لندن میں برطانوی پولیس نے ایرانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ،حملے کے شبے میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایرانی سفارت خانے کے باہر مظاہرین کے ایک گروپ کے حملے کے بعد دوزخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے تصدیق کی کہ آج صبح لندن کے ہائیڈ پارک کے قریب ہونے والے چونکا دینے والے حملے کے بعد 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک بیان میں پولیس کے حوالے سے بتایا کہ "شدید جسمانی نقصان کے شبے میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے – وہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔”
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں ایرانی قیادت کے خلاف مظاہرے کے دوران کی گئیں۔"پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تحقیقات شروع کر دیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos