فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ کا ایران سے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلانے کا اعلان

لندن: برطانیہ نے ایران سے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تہران میں اپنے سفارت خانے سے اپنے عملے کو واپس بلا رہا ہے۔

برطانیہ کے دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے ایران سے اپنے برطانوی عملے کو عارضی طور پر واپس بلانے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ ہمارا سفارت خانہ دور سے کام کر رہا ہے۔‘

اس ہفتے کے اوائل میں برطانیہ نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل میں اپنے سفارت خانے اور قونصل خانے کے عملے کے اہل خانہ کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر واپس بلا رہا ہے۔