سوشل میڈیا نے رافیل کی تشہیر پر فرانسیسی صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعہ کے روز فرانسیسی ساختہ رافیل فائٹر جیٹ کی تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کر کے تنازعہ کھڑا کر دیا۔ فرانس کے صدر نے یورپی ممالک کے درمیان اس فائٹر طیارے کی فروخت کو فروغ دینے کے لیے یہ تصویر ٹویٹ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق میکرون نے یورپ سے اپیل کی کہ وہ اپنی فوجی صلاحیتوں کو مستحکم کرے اور امریکہ پر انحصار کم کرے۔ انہوں نے تخلیقی انداز میں یورپی ممالک کو رافیل فائٹر خریدنے پر غور کرنے کی دعوت دی، اور اس پیشکش کو سیکیورٹی کے الفاظ کے ساتھ ایک کارروائی کرنے کے طور پر پیش کیا۔

تاہم فرانسیسی صدر کی اس پوسٹ کو فوراً ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جنہوں نے صدر میکرون کو یاد دلایا کہ پاکستان ائیر فورس نے چینی ساختہ J-10 فائٹر جیٹس کا استعمال کرتے ہوئے رافیل جیٹس کو گرا دیا تھا، جس سے بھارت کو آج بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔