لندن: برطانوی وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے سے پہلے آگاہ کردیا تھا لیکن برطانیہ ان حملوں میں ملوث نہیں تھا۔
برطانوی وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے انٹرویو میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے آئندہ ہفتے پروازیں شروع کرے گا۔
جوناتھن رینالڈز نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر صورتحال پر اتحادیوں سے بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے اتوار کی صبح ایران میں 3 نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کیے، جس کے بعد امریکہ پہلی بار براہ راست اسرائیل کی جاری جنگ میں شامل ہوگیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos