کولمبیا میں شہریوں نے 57 فوجی اغوا کر لیے

کولمبیا میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا جس سے متعلق کولمبین فوج کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی آرمی نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدہ گروپوں کے دباؤ میں آئے تھے۔

کولمبیا کی فوج کے مطابق ہفتے کے روز 31 فوجیوں کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ باقی 26 فوجیوں کو اتوار کے دن 200 سے زائد افراد کے گروہ نے اغوا کیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے اغوا کی کارروائی فارک باغی گروپ کے منحرف افراد کی جانب سے دباؤ میں کی جا رہی ہے، جو 2016 میں حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کر چکے ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین علاقہ ہے جہاں اب کشیدگی جاری رہتی ہے۔

مِکائی کینیئن کا پہاڑی علاقہ کوکین کی پیداوار کے لیے اہم ترین خطہ ہے اور کولمبیا کے جاری باغی تنازعات میں یہ علاقہ سب سے زیادہ کشیدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

یہ اغوا اس بات کی علامت ہے کہ کولمبیا کے جاری تنازعہ میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں منشیات کی تجارت اور غیر قانونی گروہ سرگرم ہیں۔