فائل فوٹو
فائل فوٹو

دہشت گردی میں ملوث 2 سعودی شہریوں کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 2سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی دونوں دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھے اور سعودی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2 سعودی شہریوں کو دہشتگردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے دی گئی سزائے موت ہر عمل درآمد کر دیا گیا ہے دونوں سعودی شہری ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں نے فوجی تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے، دہشت گردی کے لیے مالی اور دیگر وسائل مہیا کرنے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہچایا جس پر دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور عدالت نے جرائم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔