فوٹو بشکریہ اسپورٹس چینل
فوٹو بشکریہ اسپورٹس چینل

پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کیلئے مدعو کر لیا گیا

کراچی: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے دعوت دے دی۔

نیشنز کپ کی فاتح نیوزی لینڈ نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی جس کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان ٹیم کو مدعو کر لیا۔

ملائیشیا میں ہونے والے نیشنز کپ کی فاتح ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا، فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا اور پرو ہاکی لیگ کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کے لیے مدعو کر لیا جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔