تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر علی شادمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔
ایران نے پاسداران انقلاب کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر علی شادمانی کے شہید ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا ارنا نے صدر دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شادمانی گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملوں کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کمانڈر علی شادمانی گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔اسرائیل نے 17 جون کو تہران پر حملے میں سینئر ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیل کی دفاعی افواج نے 17 جون کو ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ شادمانی کو خفیہ اطلاعات کے بعد نشانہ بنایا گیا۔شادمانی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے معاون تھے اور ملک کے ’جنگ کے وقت کے چیف آف اسٹاف‘ کے طور پر جانے جاتے تھے۔
انھیں 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا جس میں ان کے پیشرو غلام علی رشید شہیدہوگئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos