فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایس سی او: بھارتی وزیر دفاع کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ دیکھ کر تلملا اٹھے، دستخط سے انکار

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے  ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونےپر تلملا گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او کانفرنس کے مشترکا اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا ۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعےکا ذکر نہیں تھا جس پر وزیردفاع راج ناتھ نے دستخط سے انکار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانےکا الزام بھی لگایا گیا ہے۔