تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بار پھر اپنے ملک کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے براہ راست جنگ میں اس لیے قدم رکھا کیونکہ اسے لگا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا ہوتا تو صیہونی حکومت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور ایران ‘فاتح’ طور پر ابھرنے میں کامیاب رہا اور اس نے ‘امریکا کے منہ پر ایک سخت طمانچہ’ مارا۔
ایرنی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا ہے کہ ’اس تمام ہنگامہ آرائی اور ان تمام دعوؤں کے ساتھ صیہونی حکومت کو عملی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملوں سے کچل دیا گیا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’امریکہ نے براہ راست اس جنگ میں اس لیے قدم رکھا کیونکہ انھیں اس بات کا علم تھا کہ اگر انھوں نے ایسا نہیں کیا تو صیہونی حکومت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔‘
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ’امریکہ کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور ایران ایک ’فاتح‘ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور اس نے ’امریکہ کے منہ پر ایک سخت طمانچہ مارا ہے۔‘
آیت اللہ خامنہ ای نے اس بار اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر فارسی زبان میں ایک اور پیغام پوسٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ’تیسری مبارکباد، ایرانی قوم کے اتحاد پر۔ تقریباً نو کروڑ کی آبادی والا ملک مسلح افواج کی حمایت میں ایک آواز کے ساتھ، کندھے سے کندھا ملا کر متحد ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ ضرورت پڑنے پر اس قوم کی طرف سے ایک ہی آواز سنی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos