بابر اعظم سے متعلق کمنٹ صرف ہنسی مذاق تھا،غلط مطلب نکالا گیا، کرس ووکس

 

انگلش کرکٹر کرس ووکس نے بابر اعظم پر کیے تبصرے کنگ بابر کی وضاحت کر دی۔

کرس ووکس نےایک پوڈ کاسٹ کےدوران وضاحت کرتےہوئےکہاوِیان ملڈرکی انسٹاگرام پوسٹ پرکنگ بابر لکھنا مذاق تھا

جنوبی افریقی لیگ میں ویان ملڈر کےساتھ کھیل رہا تھا،ملڈرکو پاکستانی فینز انسٹاگرام پرکنگ بابر لکھ کر تنگ کر رہے تھے،ہم دوست بھی ہنسی مذاق میں بار بار کنگ بابر کہتے تھے۔

کرس ووکس کا مزید کہنا تھاکہ کنگ بابرکمنٹ کرنے پر بابر فینز نےمجھے بھی نشانے پر لے لیا،بابر اعظم سے متعلق کمنٹ صرف ہنسی مذاق تھا، غلط مطلب نکالا گیا،پاکستانی فینز بہت جذباتی ہوتے ہیں۔