فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان چین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بیجنگ: انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان چین کو2-0 شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کی جانب سے شہباز حسن اور حنظلہ علی نے گول اسکور کیا۔ ہاف ٹائم تک پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کے حسن شہباز نے گیارہویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی، پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں حنظلہ نے دوسرا گول کرکے پوزیشن کومزید مستحکم کیا۔

پاکستانی ٹیم نے چار میچ کھیل کر بنا کوئی ہارے اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اب سیمی فائنل میں پاکستان ملائیشیا سے کھیلے گا، جاپان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔