فائل فوٹو
فائل فوٹو

معلوم ہے ایران کا افزودہ یورینیئم کہاں دفن ہے? نیتن یاہو

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ تہران دوبارہ اپنا پروگرام شروع کرنے کی کوشش کر سکتا ہے،  امریکہ اور اسرائیل کو اس مسئلے کو ’کینسر‘ کی طرح لینا ہوگا، جس پر مسلسل نظر رکھنا ضروری ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیئم زیر زمین کہاں دفن ہے؟۔

فوکس بزنس کی ماریا بارٹی رومو سے ’مارنگ ودھ ماریا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی خوفزدہ ہیں، ایران نے طاقت دیکھ لی ہے، امریکا کی طاقت، اسرائیل کی طاقت، اسرائیل اور   امریکہ  کی مشترکہ طاقت۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملوں کا اثر صرف مشرق وسطیٰ پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑا ہے، سب نے اسے دیکھا ہے۔
نیتن یاہو کے بیانات اُن سیکیورٹی ماہرین کے انتباہات کے برخلاف ہیں، جو کہتے ہیں کہ تہران ایٹمی پروگرام کی ترقی میں اب بھی دلچسپی رکھتا ہے، تاہم، نیتن یاہو نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایرانی سمجھتے ہیں کہ جو کچھ   امریکہ  اور اسرائیل نے ایک بار کیا، وہ دو یا تین بار بھی کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ تہران دوبارہ اپنا پروگرام شروع کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، اور کہا کہ   امریکہ  اور اسرائیل کو اس مسئلے کو ’کینسر‘ کی طرح لینا ہوگا، جس پر مسلسل نظر رکھنا ضروری ہے۔