برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے ماہرین نے مل کر فضائی حفاظتی نظام کو بہتر بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ضروری اجازت ناموں کے بعد پاکستانی ایئر لائنز برطانیہ کے لیے پروازیں بحال کر سکیں گی۔
یہ فیصلہ برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی کے ایک آزاد اور تکنیکی عمل کے بعد کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے 2021 کے بعد سے فضائی حفاظت میں نمایاں بہتری لائی ہے۔
اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان خاندانی روابط مزید مضبوط ہوں گے جبکہ تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
برطانیہ پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اس فیصلے پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos