فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کا سویدا میں دروزکمیونٹی کیلے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے جنوبی شام میں سویدا کے دروز کو انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

"ٹائمز آف اسرائیل” کی ویب سائٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی مالی اعانت سے دی جانے والی اس امداد میں کھانے کے پیکٹ، طبی سازوسامان، ابتدائی طبی امداد کی کٹس اور ادویات شامل ہوں گی۔

وزارت نے یہ واضح نہیں کیا کہ امداد سویدا تک کیسے پہنچے گی جہاں اس ہفتے پر تشدد کارروائیاں دیکھی گئی تھیں۔ انہوں نے صرف یہ کہا کہ اسے "ایک مخصوص طریقے سے” پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے مارچ میں بھی شامی دروز کو امداد بھیجی تھی۔