کراچی: پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنے والا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہوگیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت کے روبرو کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔
مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے پانچویں کلاس کی بچی سے شادی کی۔ ملزم کیخلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہواجب کہ عمر کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کروایا تو اس کے مطابق بھی یہی عمر ہے۔
عدالت نے تمام دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیج دیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos