بنگلادیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں اموات کی تعداد 27 ہو گئی۔
بنگلادیشی حکام کے مطابق اسکول پر طیارہ گرنے سے جاں بحق افراد میں 25 بچے اور تربیتی طیارے کا پائلٹ شامل ہیں۔
حکام نے کہا کہ جُھلس کر زخمی ہونے والے بیشتر افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گزشتہ روز بنگلادیش کے کالج اور اسکول کیمپس پر گر کر تباہ ہوا تھا۔
بنگلادیش عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos