قاہرہ: مصر کی سرحد سے جنگ سے متاثرہ غزہ میں امدادی سامان سے لدے ہوئے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے۔
مصری میڈیا کے مطابق امدادی ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ پٹی میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے امداد کی ترسیل کے لیے غزہ کے کچھ علاقوں میں کارروائیوں میں وقفے کا اعلان کیا ہے۔
اردن سے بھی امدادی قافلہ غزہ روانہ
اردن کے پبلک سکیورٹی ڈائیریکٹوریٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بظاہر امدادی سامان سے لدے قافلے کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے ہمراہ تحریر میں لکھا ہے کہ اردن سے ایک بڑا امدادی قافلہ غزہ کی جانب رواں دواں ہے۔
دوسری جانب غزہ پر صبح سے جاری اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 42 فلسطینیوں سمیت 71 افراد شہید ہوئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos