آرمینیا اور آذربائیجان نے بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لئے نامزد کردیا

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نے تاریخی امن معاہدہ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں دستخطی تقریب میں آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے دہائیوں سے جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کو تنازع کے خاتمے کا اہم سبب قرار دیا اور نوبل کمیٹی سے ان کی کوششوں کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ نہیں تو کون نوبل امن انعام کا مستحق ہے؟ جبکہ آرمینیا کے وزیراعظم نے امریکی صدر کو پیش رفت کے پیچھے امن ساز قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر نوبل انعام کے مستحق ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ آرمینیا اور آذربائیجان سے ہر قسم کی لڑائی کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے، تجارت، سفر اور سفارتی تعلقات کھولنے اور ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا عہد ہے۔

عالمی برادری نے اس اقدام کو سراہا اوراسے مشرقی یورپ میں امن واستحکام کی جانب اہم پیشرفت قراردیا ہے۔