فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیسرا ون ڈے: 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

ٹروبا: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں  295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔8 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور کپتان رضوان بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔

ٹاروبا میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے کپتان شے ہوپ کی سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز اسکور کیے۔

کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر 120 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔ ایون لوئس 37، روسٹن چیز 36، کیسی کارٹی 17، شرفین ردرفورڈ 15، گداکیش موتی5 اور برینڈن کنگ 5 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔جسٹن گریوز 24 گیندوں پر دھواں دار 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں میچ کے لیے پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، نسیم شاہ، حسن علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان شائے ہوپ، برینڈن کنگ، ایون لوئس، کیاسی کارٹی، شرفین ردر فورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیفرڈ، جسٹن گریوز، گوداکیش موتی، شمار جوزف اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے حسن نواز اور حسین طلعت کی شاندار بلے بازی کی بدولت میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے 280 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تھی۔