آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور کوچ بوب سمپسن انتقال کر گئے

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور کوچ بوب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بوب سمپسن نے 1957 سے 1978 تک 62 ٹیسٹ میچز کھیلے ، انہوں نے 10 سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار 869 رنز بنائے۔

وہ لیگ سپن بائولنگ بھی کرتے تھے، انہوں نے 71 وکٹیں حاصل کیں، سمپسن نے 1968 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن 1977 میں اس وقت دوبارہ کھیلنے کے لیے آئے جب کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ سیریز کرکٹ میں شامل ہو گئے تھے۔

بوب سمپسن نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی 39 ٹیسٹ میچز میں قیادت کی جب کہ وہ 1986 سے 1996 تک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہے ، کرکٹ آسٹریلیا نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔