پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس میں اے کیٹیگری ختم کرکے بی کیٹیگری کر دی گئی ہے۔
اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 65 لاکھ روپے ملتے تھے جبکہ بی کیٹیگری کے کرکٹرز کو 45 لاکھ کے قریب معاوضہ ملتا تھا، اس بار بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔
اس وجہ سے اے سے بی کیٹیگری میں آنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ تقریباً 20 لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ان کھلاڑیوں میں بابراعظم اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔
پی سی بی نے سی اور ڈی کٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا ہے، سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ سیلری 20 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کردی گئی جبکہ ڈی کٹیگری کے کھلاڑی کو اب سیلری 12 لاکھ کی بجائے 15 لاکھ روپے ملے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos