نئی دہلی: بھارتی وزارت کھیل نے ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا۔
ویب سائٹ کے مطابق وزارت کھیل نے اے این آئی کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کسی دو طرفہ مقابلے میں حصہ نہیں لے گا نہ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے دے گا۔ البتہ ایسےملٹی نیشنل ایونٹس جن میں پاکستان بھی ہو، میں بھارتی ایتھلیٹس یا ٹیم حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں۔
واضح رہے بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں اہم مقابلہ ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos