سری نگر: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد جاں بحق

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 30 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ سیلابی ریلوں نے مواصلاتی نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں، سانبا، کٹھوعہ، ادھم پور، راجوری اور قریبی پہاڑی علاقوں میں 368 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ جموں کے جنوب مغربی حصوں کے ساتھ ساتھ کٹھوعہ اور ادھم پور میں بارش برسانے والا سسٹم اب بھی موجود ہے اور کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔