ملکی دفاع میں بڑی کامیابی، ترکیہ کا اسٹیل ڈوم متعارف

ترکیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام "اسٹیل ڈوم” متعارف کرا دیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق اس نظام کی افتتاحی تقریب کے دوران صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسٹیل ڈوم ترکیہ کی دفاعی صلاحیت اور ملکی صنعت کی ترقی کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام مسلح افواج کی طاقت میں اضافہ کرے گا اور ملکی دفاعی صنعت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

تقریب کے دوران 460 ملین ڈالر مالیت کے اس سسٹم کو ترک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔