امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت کم کی جائے گی۔ اب تک 1978 سے ایف ویزا رکھنے والے طلبہ لامحدود مدت تک قیام کر سکتے تھے۔
محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ طویل قیام سے امریکی شہری متاثر ہو رہے تھے، اس لیے قانون منظور ہونے پر غیر ملکی طلبہ کا قیام صرف اپنے اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا۔
نئی پالیسی کے تحت غیر ملکی طلبہ زیادہ سے زیادہ 4 سال تک امریکا میں رہ سکیں گے جبکہ غیر ملکی صحافیوں کو ابتدائی طور پر 240 دن قیام کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ طلبہ اور میڈیا نمائندگان کو ریگولر جانچ پڑتال سے بھی گزرنا ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos