وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ دونوں رہنماؤں نے فضائی جائزے کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو دریاؤں میں طغیانی، متاثرہ دیہات اور جاری ریسکیو آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ریلیف اور بچاؤ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ متاثرین کو فوری سہولت میسر آسکے۔ بتایا گیا کہ نارووال میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو زمینی صورتحال پر مزید بریفنگ دی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos