ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے گہرے جذبات اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2010ء کے سیلاب کے دوران وہ پاکستان گئی تھیں اور متاثرین کی مشکلات کو قریب سے دیکھا تھا۔ ان کے مطابق اس وقت بھی ترکی سب سے پہلے مدد کے لیے پہنچنے والے ممالک میں شامل تھا اور آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور تعاون پاکستان کے ساتھ ہیں۔
امینہ اردوان نے مزید کہا کہ ترک ہلالِ احمر متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور صحت، رہائش، خوراک اور صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے متاثرہ عوام کی ہر ممکن مدد کرے تاکہ مشکل وقت میں یکجہتی اور ہمدردی کا جذبہ ثابت ہو سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos