ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 7 رنز سے ہرادیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز اسکور کیے۔ پاتھم نسانکا 76، جنتھ لیاناگے 70 اور کمندو مینڈس 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں زمبابوے کی اننگز کا آغاز مشکلات سے ہوا اور ابتدائی اوور میں ہی دو وکٹیں گر گئیں۔ تاہم بین کرن (70) اور شان ولیمز (57) نے اننگز کو سہارا دیا اور اسکور 118 تک پہنچایا۔
میچ کے آخری اوور میں زمبابوے کو 10 رنز درکار تھے مگر سری لنکا کے بالر دلشان مدوشنکا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 3 گیندوں پر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم ہدف سے 7 رنز کی کمی کے ساتھ 8 وکٹوں پر 291 رنز بنا کر رک گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos