سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہیں جس نے ان کے حامیوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔
30 اگست 2025 کو سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس” پر ہیش ٹیگ **#TrumpIsDead** ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ افواہوں کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ ٹرمپ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر متحرک نہیں تھے اور نہ ہی کسی پریس کانفرنس میں دکھائی دیے۔
اس دوران وائٹ ہاؤس کی ایک لائیو اسٹریم میں تکنیکی خرابی کے باعث عارضی پیغام "ساتھ رہیں، ہم جلد ہی دوبارہ لائیو ہوں گے” سامنے آیا، جس نے افواہوں کو مزید تقویت دی۔
صورتحال اس وقت اور پیچیدہ ہوگئی جب نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ٹرمپ انتقال کر جائیں تو وہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
تاہم ہفتے کی صبح یہ تمام خبریں دم توڑ گئیں جب ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تصاویر اور ویڈیوز جاری ہوئیں جن میں انہیں گولف کھیلتے اور صحت مند حالت میں دیکھا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos