ترک صدر رجب طیب اردوان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
دو روزہ اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے جن میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، ایرانی صدر پزشکیان، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان اہم ملاقاتیں اور علاقائی تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos