پاکستانی باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے

بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

عثمان وزیر نے سخت مقابلے کے بعد انڈونیشیا کے معروف باکسر اور سابق ڈبلیو بی سی ایشین چیمپئن فرنینڈس کو شکست دی۔ 10 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ کے آخری مرحلے میں عثمان وزیر نے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کر دیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ کسی پاکستانی باکسر کی فائٹ 168 ممالک میں براہ راست دکھائی گئی۔ فتح کے بعد عثمان وزیر نے یہ کامیابی سیلاب متاثرین کے نام کر دی۔