مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

 

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر توجہ دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ وہ 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 79 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح رہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ انڈیا ٹیسٹ سیریز، ایشیز اور 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے منتظر ہیں۔

ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز مینجمنٹ پلان کے تحت سیریز میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ ان کے کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے، اور انہیں بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 اکتوبر کو شیڈول ہیں جن میں آسٹریلیا کی قیادت میچل مارش کریں گے۔