جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے شہر گوادالاجارا میں مشہور ٹک ٹاکر اور انفلوئنسر اسمارالڈا فیریر گاریبے کو ان کے شوہر اور 2 بچوں سمیت قتل کردیا گیا، لاشیں پلاسٹک میں لپیٹ کر پک اپ ٹرک میں پھینک دی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر الفونسو گیٹرز سانتیان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ٹرک کا راستہ قریب ہی واقع ایک آٹو ورکشاپ تک ٹریس کیا گیا، قتل اسی مقام پر کیا گیا تھا، جہاں خون کے دھبے، فائر کی گئی گولیوں کے خول اور دیگر شواہد ملے۔ابتدائی طور پر اس ورکشاپ کے 2 ملازمین کو گرفتار کیا گیا، تاہم ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا، حیرت انگیز طور پر، چند منٹ بعد وہ دونوں مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہوگئے، جس میں ان کے 2 رشتے دار بھی شامل تھے جبکہ ایک بچ نکلا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ مسلح افراد کے گروہ نے منصوبہ بندی کے ساتھ انجام کیا، جس سے اس واقعے کی منظم نوعیت کا پتہ چلتا ہے، حالانکہ کوئی واضح ثبوت اس بات کی تصدیق نہیں کرتا کہ اسمارالڈا یا ان کے شوہر کارٹل کا حصہ تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos