فوٹو ریلیز
فوٹو ریلیز

آل اظہر محمود مفتی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ، گولڈن اسٹار دوسرےرائونڈ میں پہنچ گئی

کراچی: خیبر مسلم فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل اظہر محمود مفتی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں گولڈن اسٹار نے ینگ ہلال کی ٹیم کو2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر مسلم گراؤنڈ میں جاری ایونٹ میں گولڈن اسٹار کا سامنا ینگ ہلال ٹیم سے ہوا.گولڈن اسٹار کی ٹیم نے شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ ہلال کی ٹیم کو2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گولڈن اسٹار کی جانب سے فرحان نے تین گول کرکے ہیٹرک مکمل کی جبکہ فیاض عرف باری نے ایک گول اسکور کیا۔جبکہ ینگ ہلال کی جانب سے دونوں گول عاطف نے اسکور کیا۔میچ ریفری آصف شیخ جبکہ معاونت کے فرائض عبد الرحمٰن بابا قیوم اور میچ کمشنر کے فرائض نواب آفریدی نے انجام دیے۔