غزہ ، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جن میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں رہائشی عمارتوں اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہری جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی بلند عمارتوں کو تباہ کرکے اس علاقے کو "جہنم” بنا دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اس جنگ میں اب تک 64 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos