ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میں زمبابوے نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔
سری لنکن ٹیم زمبابوین بولرز کے سامنے صرف 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کامل مشرا 20 اور کپتان چارتھ اسالانکا 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور بریڈ ایونز نے 3، 3 جبکہ بلیسنگ موزار بانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے 81 رنز 15 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر پورے کر لیے۔ موسیٰ کیوا نے 21 اور ریان برل نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سکندر رضا کو شاندار بولنگ اور فیلڈنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سیریز 3 میچز پر مشتمل ہے اور 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos