واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی پر عوام کا احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر دارالحکومت واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی کے بعد شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔

شہریوں نے سڑکوں پر بینرز اٹھا کر مارچ کیا، جبکہ فلسطین کے حامی بھی احتجاج میں پرچم لے کر شریک ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوج کو فوراً سڑکوں سے ہٹایا جائے۔ ان کے مطابق حکومت واشنگٹن میں آمریت جیسے اقدامات آزما رہی ہے، جو بعد میں دوسرے شہروں تک پھیل سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اگست میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔