فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روس کا کیف پر حملہ، 4 افراد ہلاک، درجنوں عمارتوں میں آگ لگ گئی

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں 4 افراد ہلاک، 18زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے حملے میں سرکاری عمارت سمیت درجنوں عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق گزشتہ روز روس نے یوکرین پر 805 ڈرون اور 13 میزائل داغے، روسی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی یونٹس نے گزشتہ رات 69 یوکرینی ڈرونز تباہ کر دیے۔

یوکرین کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے دوران روسی حملوں میں پہلی بار یوکرین کی حکومت کی مرکزی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یولیا سویریڈینکو کا کہنا ہے کہ دشمن کے حملوں کے باعث کابینہ کی عمارت کی چھت اور بالائی منزلوں کو وجہ نقصان پہنچا ہے اور فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ کئیو میں ایک نو منزلہ رہائشی عمارت پر حملے کے بتیجے میں ایک بچہ اور ایک نوجوان خاتون ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ امدادی کارکن تیسرے شخص کی تلاش کر رہے ہیں۔