شارجہ: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلیے 142 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں افغان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور 29 کے مجموعی اسکور پرچوتھی وکٹ گرگئی۔
ٹاس جیت کرپاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان نے 27، محمد نواز نے 25 اور سلمان آغا نے 24 رنز بنائے۔افغانستان کے راشد خان نے 3، نور احمد اور فضل الحق فاروقی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے لیے گرین شرٹس کے کپتان سلمان علی آغا اور افغان ٹیم کے قائد راشد خان میدان میں اترے۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔
تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی شارجہ اسٹیڈیم پہنچ گئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos