افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ فائنل میچ میں ناکامی پر افسوس ہے تاہم پاکستان کی جیت کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے کیونکہ انہوں نے شاندار بولنگ اور عمدہ کھیل پیش کیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں افغان کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ سے قبل کھیل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ ابوظبی میں ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ریویو سسٹم موجود نہیں تھا لیکن اس پر کوئی شکایت نہیں۔ ٹروٹ نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی اور پچز اسپنرز کے لیے زیادہ سازگار ثابت ہوئیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos